• news

 39 اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، والدین پنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے ہر پولیو مہم میں ویکسین ضرور پلوائیں وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ خصوصی پولیو مہم 13 سے 17 فروری تک نو اضلاع میں مکمل طور پر چلائی جائے گی جن میں جنوبی خیبرپختونخوا کے سات اضلاع، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، شمالی وزیرستان، بالائی جنوبی وزیرستان اور زیریں جنوبی وزیرستان، اور پنجاب کے دو اضلاع لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔ ملک کے30 اضلاع میں جزوی مہم چلائی جائے گی جن میں شیخوپورہ کی منتخب یونین کونسلز، افغانستان کی سرحد سے ملحقہ 57 یونین کونسلز، افغان مہاجرین کے کیمپوں والی 58 یونین کونسلز اور ملتان کی 107 یونین کونسلز شامل ہیں جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یہ مہم جنوری میں لاہور کے دو الگ مقامات سے لیے گئے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد منعقد کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن