افغانستان کی جیلوں میں 15 ہزار قیدی‘ 1000 خواتین شامل
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کی جیلوں میں 1000 سے زائد خواتین قید ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف برنرز ا فیئرز‘ کے سربراہ نے بتایا جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 14 ہزار ہے۔ مقدمات کی تفتیش کے بعد 15 ہزار افراد کو رہا کر دیا گیا۔ یوسف مستری نے بتایا جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ ہزاروں کیسوں کا جائزہ لیا۔ 3 ہزار قیدی جلد چھوڑ دیئے جائیں گے۔