ڈی سی لاہور کی زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کا اجلاس
لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مردم شماری،اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کے انتظامات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو سپورٹ سنٹرز پر سکیورٹی، میٹیریل کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا ٹاسک دیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کے حوالے سے موجود سٹاک کی ویریفیکیشن کریں اور 16،19اور 22 فروری کو 3 مراحل میں ٹیب تقسیم کیے جائیں گے۔ لاہور کو مردم شماری کے سلسلہ میں 873 سرکلز اور 8068 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس بلا کر سٹاف کو ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کریں۔