پنجاب کے اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے 6دن مقرر
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے مقررہ دنوں کی تعداد ہفتے میں 2 سے بڑھا کر 6 دن کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے چھ بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 24/7ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ شہری 24 گھنٹے سروس کے تحت لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں ۔ شہری ایک ضلع سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید پنجاب کے کسی بھی ضلع سے کروا سکتے ہیں۔