2موٹر سائیکلیں کی ٹکر‘نوجوان جاں بحق‘3افراد زخمی
لاہور(نامہ نگار)باٹا پور کے علاقے میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ موٹر سائیکل سوار 25 سالہ نوجوان ہلاک جبکہ3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ نوجوان کی شناخت 25 سالہ صہیب کے نام سے ہوئی ہے۔