• news

 درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث علی محمد عرف رحمانی ڈاکو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، 5موبائل فون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزم کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن