• news

پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کے واضح امکانات ، فیچ، ریٹنگ ٹرپل سی منفی کر دی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کی غیر ملکی ڈیفالٹ ریٹنگ گھٹا کر سی سی سی منفی کر دی گئی ہے، اس سے پہلے یہ ریٹنگ سی سی سی مثبت تھی۔ فچ کی جانب سے ریٹنگ میں کمی کی وجہ گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔ امید ہے پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 9 واں ریویو کامیاب ہو گا۔ پاکستان کا ڈیفالٹ کر جانا یا قرضوں کی ری شیڈولنگ کے واضح امکانات ہیں۔ آئی ایم ایف ریویو کی کامیابی ٹیکس بڑھانے اور ایندھن مہنگا کرنے پر منحصر ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان کے ذخائر کم سطح پر رہیں گے۔ فچ کے مطابق مالی سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔ موجودہ انفلوز اور ایکسچینج ریٹ پر سے کیپ ہٹانے سے ذخائر بڑھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن