نام نہاد تجربہ کاروں کے ہاتھوں معیشت تباہ ہو چکی : پرویز الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پرویزالہی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ملک کے امیج کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ہمیشہ اووسیز پاکستانیوں کے مسائل پر آواز بلند کی ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے اوورسیز پاکستانی عمر اسلم شاہ اور سجال اسلم سے ملاقات میں کیا۔ وفد نے پرویزالہی کی اووسیز پاکستانیوں کے ملک کی ترقی کے لئے کردار کی تعریف کی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا اس وقت پاکستان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ نام نہاد تجربہ کاروں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہوچکی ہے۔ شہباز شریف کی سارا نام نہاد تجریہ صرف دوروں تک محدود ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بھی ناکام ہیں اور اووسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی انہیں دلچسپی نہیں۔ اوورسیز پاکستان عام انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔