پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک
لاہور(خبرنگار)انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کہ ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو ٗن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 142 میں پولیو ورکرز کی مانیٹرگ کی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس نے یو سی 04 میں پولیو ورکرز کی مانیٹرگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ محمد مرتضیٰ نے ڈی ایچ اے فیز 06 سیکٹر سی میں پولیو ورکرز کی مانیٹرگ کی۔ افسران نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ٹیلی شیٹ، مائیکرو پلان، فنگر مارکنگ ، ڈور مارکنگ ، ریفیوزل و مسڈ کیسز کا جائزہ لیا۔ پولیو ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ افسران نے پولیو ورکرز کو مائیکرو پلان کے مطابق پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔