اے سی ماڈل ٹائون کا فروٹ وسبزی منڈی کاچھا کادورہ
لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو ٗن صاحبزادہ یوسف نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا اور آلو کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا۔ کسان پلیٹ فارم پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ کسان پلیٹ فارم پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔