کٹار بند پراجیکٹ کا رواں برس مارچ تک پی سی ون مکمل کر لیا جائے گا: غفران احمد
لاہور(خبرنگار)سویکو کنسلٹنٹس کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمدہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کٹار بند پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئے ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ ڈنیڈا پراجیکٹ کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔کٹار بند پراجیکٹ کا رواں برس مارچ تک پی سی ون مکمل کر لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں سویکو کنسلٹنٹس سے جان چارلٹن، ایم ڈی واسا غفران احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ آصف شریک تھے۔