وفاقی محتسب کامقا می گا ڑ یوں کی قیمتوں میںاضا فے کیخلا ف نوٹس
لاہور (نیوز رپورٹر)وفاقی محتسب نے مقا می کمپنیوں کی تیار کر دہ گا ڑ یوں کی قیمتوں میں یک طر فہ اضا فے کیخلا ف عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا ہے اور وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئر نگ ڈو یلپمنٹ بورڈ سے چودہ دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقا می طور پر گاڑیاں تیار کر نے والی کمپنیوں کی طر ف سے آ ئے روز قیمتوں میں یکطر فہ اضا فہ بد انتظا می کے زمر ے میں آ تاہے، جس سے خر یدار پر یشا ن ہیں۔ ریگو لیٹر ی اتھا رٹی ہونے کے نا طے وزارت صنعت و پیداوارکی ذمہ داری ہے کہ وہ گا ڑ یوں کی قیمتوں کو چیک کر ے اور ان کے تعین کے سلسلے میں کو ئی میکنزم تیار کرے۔