• news

وکلاء کو دہشت گردی مقدمات میں ملوث کرنے پر احتجاج


لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چودھری دیگر ممبران بار کونسل لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر بار ایسوسی ایشنز راجن پور کے سینئر وکیل عبدالروف خا ن لْنڈسردار سابق صدر جام پور بار کو دہشت گردی جیسے سنگین مقدمہ میں بلا جواز ملوث کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ پنجاب بار کونسل لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر بار ز نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ امر نہایت قابل افسوس ہے لہذا جلد سے جلد عبدالروف خان لْنڈ سردار ایڈووکیٹ کو فی الفور مقدمہ میں بے گناہ قرار دیا جائے بصورت دیگر وکلاء  راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن