ہائیکورٹ : سرکاری سکولوںمیں صاف پانی فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے جواب طلب
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں سیکرٹری سکولز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔