بغیر نقشہ تعمیر عمارتوںکو گرا دیا جائیگا‘ چیف آفیسر میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والا
فیروزوالہ (نامہ نگار ) چیف آفیسر میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والا چودھری طارق محمود سندھو نے کہا ہے کہ کمیٹی کی حدود میں بننے والی تمام غیر قانونی بلڈنگ مالکان اپنی اپنی بلڈنگ کے نقشہ جات میونسپل کمیٹی میں جمع کروائیں بغیر نقشہ کے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کمرشل ہو یارہائشی اس کو گرا دیا جائے گا اور اور اس بلڈنگ کو مسمار کرنے میں میونسپل کمیٹی کے جو اخراجات ہوں گے وہ ان بلڈنگ مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔