• news

بابر اعظم،اکیڈمور کی شاندار بیٹنگ،زلمی نے کنگز کو 2رنز سے ہرا دیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 197 رنز بناسکی۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔اننگز کے آغاز میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘16 کے مجموعے پر ہی دو وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد حارث 10 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب ایک رن پر رن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم اور ٹام کوہلر کیڈمور نے81 گیندوں پر 139 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی  ۔ 155 کے مجموعے پر بابر اعظم 68 رنز کی اننگز کھیل عمران طاہر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ بھانوکا راجاپکس صرف 6 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جمی نیشم نے کیڈمور کا ساتھ دیا اور سکور 197 تک پہنچایا۔ کیڈمور  92 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم 5 وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔ میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز کی ٹیم 5وکٹوںپر 197رنز بناسکی ۔کپتان عماد وسیم نے 80ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔ شعیب ملک نے 52رنز بنائے ۔وہاب ریاض ‘جمیز نیشم نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ ٹام کوہلر کیڈ مور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  

ای پیپر-دی نیشن