اآئندہ سال گنے کی فی من قیمت 4 سو روپے کی جائے گی: آصف زرداری
سلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 4 سو روپے کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا کہ کاشتکاروں ا ور کسانوں سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کر یگی۔ ان کو محنت کا پھل ملنے سے حوصلہ افزائی ہوگی۔ سابق صدر نے کہا کسان خورشحال ہوگا تو زراعت پر توجہ دے گا۔ گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خودکفیل ہوگا۔ وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔