کرپشن مقدمات، عثمان بزدار کو نیب لاہور نے آج طلب کر لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) نیب لاہور نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کو آج صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ عثمان بزدار کو ان کے ڈی جی خان والے گھر اور لاہور میں رہائشی پتہ پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ نیب نے اب تک خریدی گئی اور فروخت کی گئی جائیداروں کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔