ماڈل قبردتان میں تدفین ، وزیراعلی نے نا دارافراد کیلئے 10روپے چارجز ختم کر دئیے
لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر خموشاں اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نادار افراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین کیلئے 10ہزار روپے چارجز ختم کر دیئے ہیں۔ ماڈل قبرستانوں میں قبر کی کھدائی، سلیب اور دیگر سروسز کیلئے 10ہزار روپے لئے جاتے تھے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس کے دوران شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور سروے کا حکم دیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل قبرستان فوری طورپر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کاہنہ نو، آہلو، رائیونڈ روڈ اور صوئے آصل کے ماڈل قبرستان پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے۔ چار دیواری، جنازہ گاہ اور وضو خانے کی تعمیر فوری طور پر مکمل کی جائے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی انکوائری رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹرائل کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ملتان میں کھیلے جانے والے میچ کی لائیو مانیٹرنگ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور میں کی جا رہی ہے۔ لاہور‘ ملتان اور راولپنڈی کے تمام کیمروں کو لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی سے لنک کر دیا گیا ہے۔