مسلح افواج کی طرف سے مشکل گھڑی میں ترکیہ کیلئے امداد جاری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے لیے مسلسل امداد جاری ہے۔ پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سپیشل پرواز کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی خاندان اور طلبا کو واپس پاکستان لایا گیا۔ پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ای ایم اے اور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیارہیں۔ ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے91 مقامات پرسرچ آپریشن جبکہ39مقامات پر ریسکیو آپریشن کیے۔ اس دوران 8افراد کو زندہ نکال ا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138نعشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔