• news

پنجاب:گجرات کو ڈویژن، تمام نئے اضلاع،  تحصیل بنانے کا نوٹیفکیشن معطل 


لاہور؍ راولپنڈی؍ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حکومت پنجاب نے گجرات کو ڈویژن بنانے، مری، کوٹ ادو، تلہ گنگ، وزیر آباد کو اضلاع اور کنجاہ اور جلالپور جٹاں کو تحصیل بنانے کے نوٹیفکیشنز جنرل الیکشن تک معطل کر دیئے ہیں۔ ریونیو بورڈ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  الیکشن کے بعد منتخب ہونے والی حکومت اس پر قانونی اقدام اٹھائے گی۔  ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے تحصیل آفس  وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر آباد ضلع کی معطلی کے متعلق بتایا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر کھیلوں کے فروغ کے لئے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سپورٹس ایونٹس منعقد کروائے جارہے ہیں اور ماحول کو خوشگوار رکھنے میں شجر کاری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حاجی پورہ کا وزٹ اور تحصیل آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

ای پیپر-دی نیشن