• news

عمران کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں : روس


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلاگاینچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے۔ روسی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔ انہوں نے  کہا امریکہ جس کسی سے غیرمطمئن ہوتا ہے تو وہ اس کیلئے مسائل پیدا کرتا ہے۔ عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم فیکٹر ضرور تھا مگر کلیدی نہیں۔ روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن