ترمیمی فنانس بل، 170ارب کے ٹیکس آئی ایم ایف کے سا تھ شیئر کر لئے گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کے ساتھ ترمیمی فنانس بل جس کے ذریعے170ارب کے ٹیکس لگائے گئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کر لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل رابطہ میں عالمی مالیاتی ادارے کو بجلی، گیس کے قیمت بڑھانے کے بعد اب ٹیکس لگانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں جاری منظوری کے عمل کو اسی ہفتے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات کا قانونی عمل مکمل ہو جائے گا جس کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا اعلان سامنے آ جائے گا۔