• news

چیف جسٹس کمسن احمد مسعودکے بے بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لیں:صاحبزادہ حامد رضا 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر مرکزی رہنماوں سید جوادالحسن کاظمی،ارشد جاوید مصطفائی، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی قادری،محمد خالد نور،ملک بخش الٰہی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،راؤحسیب احمد اور دیگر نے انجمن طلبہ اسلام ضلع قصور کے سابق ناظم چوہدری جاوید اختر بھلر کے 9 سالہ کمسن بیٹے احمد مسعودکے اغواء کے بعد بے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف جسٹس 9 سالہ کمسن احمد مسعودکے اغواء کے بعد بے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا از خود نوٹس لیں۔پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔کمسن معصوم بچے کے قاتل کو سرعام پھانسی دے کر واقعہ کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے۔ معصوم بچے کے قتل ناحق پر ہر شہری انصاف کیلئے اٹھ کھڑا ہو۔سنی اتحاد کونسل کے قائدین نے کہا کمسن احمد مسعودکے ظالمانہ قتل نے ہر صاحب اولاد کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ معصوم احمد مسعود قتل کیس کا سپیڈی ٹرائل کر کے ملوث ملزم کوفوری پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ ملزم کو ایسی قرار واقعی سزاملے جس سے دوسرے جرائم پیشہ افراد بھی عبرت حاصل کریں تاکہ معاشرے سے سنگین جرائم کا خاتمہ ہوسکے۔سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے احمد مسعود کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن