حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے:زوار حسین مہروی
فیروزوالہ( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان فیروزوالا کے صدر پروفیسر زوار حسین مہروی نے کہا پاکستان کے حکمرانوں نے جہاں غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ وہیں ذخیرہ اندوزوں نے بھی عوام کے سلگتے زخموں پر نمک پاشی کی ہوئی ہے۔اسمبلی کا فلور ہو یا ٹی وی ٹاک شو ہو، سیاسی جلسہ ہو یا سیاسی میٹینگز ہوں، یہاں سب کچھ ہوتا ہے اگر زکر نہیں ہوتا تو غریب پسے طبقے کا درد اسکی بے بسی کی داستاں اور دن بھر مزدوری کے چکر میں مارے مارے پھرنے والے مزدور کا زکر نہیں ہوتا۔
پروفیسر زوار حسین مہروی نے حکومت وقت سے پٹرول ، آٹا اور دیگر اشیاء خورد و نوش کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی مجرم ہیں۔