ٹریفک وارڈنز کی آئی جی کو ٹائم سکیل پرموش کیلئے درخواست
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز نے ریگولر محکمانہ پرموشن نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو ٹائم سکیل پرموشن کی درخواست دیدی ہے ۔ درخواست گزاروںکے مطابق سٹی ٹریفک پولیس میں 2500ٹریفک وارڈنزتعینات ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس میں سینئر ٹریفک وارڈنز کی زیادہ سیٹیں محکمانہ پرموشن بروقت نہ ہونے کے باعث وارڈنز اسی عہدے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے ، حکومت پنجاب کے ٹائم سکیل پرموشن رول کے مطابق ان کو ٹائم سکیل پرموشن دی جائے۔درخواست گزار وارڈن مکرم شبیر کا مزید کہنا ہے کہ ٹائم سکیل پرموشن رول کے مطابق دس سال نوکری کے بعد اگلے عہدے پرترقی لازم ہوتی سیٹیں نہ ہونے پر ٹائم سکیل پرموشن دی جائے۔