8400سے زائد پوائنٹس پر سٹریٹ لائٹس بند‘بحالی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے آٹھ ہزار چار سو سے زائد پوائنٹس پر سٹریٹ لائٹس مکمل بند، بحالی کیلئے ہور ہائیکورٹ سے درخواست کے ذریعے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ رانا محمد سکندر نے شہری سوشل ورکر اعظم علی بٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے لاہور میونسپل کارپوریشن کو اس مد میں بجٹ مل رہا ہے لاہور چیف آفیسر ایم سی ایل اس معاملہ کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔لاہور چیف آفیسر ایم سی ایل کو درخواست بھی دی گئی مگر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ معاملہ پر نوٹس لیں اور اس پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دے۔