• news

ہائیکورٹ نے باغ جناح میںسکیٹنگ میچوں کیلئے ٹریک بنانے کی اجازت دیدی 


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے باغ جناح میں سکیٹنگ میچوں کیلئے ٹریک بنانے کے منصوبہ کی تکمیل کی مشروط اجازت دیدی ہے ۔شہری قمر مہدی نے حکم امتناع واپس لینے کی درخواست کی تھی وکیل درخواست گزار مرزا شہریار بیگ نے کہا کہ باغ جناح میں سکیٹنگ میچوں کیلئے 850 میٹر ٹریک بنایا جارہا ہے ،ٹریک بنانے کیلئے غیر ملکی ادارہ مالی مدد کر رہا ہے،ٹریک کو بنانے کا مقصد اس گیم کو پبلک کرنا اور بین الاقوامی میچز کرانا ہے،عدالت اپنے حکم امتناعی کو واپس لے،عدالت سکیٹنگ ٹریک کو مکمل کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن