• news

ڈالرز رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اجراء ہونا چاہیے: پاکستان ٹیکس بار


لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بعض حلقوں میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ ڈالرز رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اجراء ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ انتہائی مثبت سوچ ہے اس لئے وفاقی حکومت کو اس طرف بلا تاخیر پیشرفت کرنی چاہیے۔ اس وقت ملک کو معاشی منشور کی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے کوئی اس پر کام نہیں کر رہا اور سارا زور سیاست پر لگایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان چودھری نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
نہوںنے کہا کہ پاکستان کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے لیکن حقائق یہ ہیں کہ سرخ فیتے کی وجہ سے لوگ یہاں سرمایہ کاری سے متنفر ہو رہے ہیں اور دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ حکومت کی ہر تقریب میںسرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈ وپالیسی کے اجراء کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں کچھ نہیںکیا جاتا۔

ای پیپر-دی نیشن