سٹاک ایکسچینج، حصص میں اتار چڑھائو،100انڈیکس میں 176پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار حصص اتارچڑھائو کا شکار رہنے کے بعد مثبت زون میں بند ہواورگزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد گزشتہ روز معمولی ریکوری دیکھنے میں آئی۔ 100انڈیکس176سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کی وجہ سے انڈیکس 41300پوائنٹس کی سطح کو عبورکرگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب81کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔کاروبار میں تیزی کے باوجود 26.74فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء حکومت کی جانب سے پیش کردہ منی بجٹ کے سبب منفی انداز میں ہوئی اور ایک موقع پر مارکیٹ 230پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی لیکن بعد ازاں مالیاتی اداروں، بینکنگ،ٹیلی کام،پاور،آئل اور گیس،سیمنٹ سمیت دیگر سرگرم شیئرزمیں خریداری کے سبب انڈیکس مثبت زون میں داخل ہو کر 41450 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں میں گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس میں176.70پوائنٹس بڑھکر 41326.86 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 153.28 پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15568.68 پوائنٹس پر آگیا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20.47پوائنٹس بڑھ کر27549.74پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس559.84پوائنتس کے اضافے سے71505.24پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 4ارب81کروڑ54لاکھ 29ہزار 97 روپے بڑھ کر64کھرب85ارب25کروڑ86لاکھ80ہزار818روپے ہوگیا۔