بھارتی کرکٹرز فٹنس کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں: چیف سلیکٹرکا انکشاف
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے فٹنس کیلئے بھارت کے نامور کھلاڑیوں کی جانب سے انجکشن استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس کا راز جاننے کیلئے سٹنگ آپریشن شروع کیا گیا جس دوران چیف سلیکٹر چیتن شرما نے انکشاف کیا کہ بھارت کے کئی بڑے اور نامور کھلاڑی فٹ رہنے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔بھارتی چیف سلیکٹر کے مطابق لگائے جانے والے انجکشن میں ایسی ممنوعہ دوا شامل ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجکشن لگواکر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کھلاڑی نامور کرکٹرز ہیں جن کیلئے ہزاروں ڈاکٹرز ایسے ہیں جو ایک فون کال پر انہیں رات گئے انجکشن لگانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔