• news

نیب لاہور نے مونس الٰہی کو طلب کر لیا


لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔نیب لاہور کی جانب سے مونس الٰہی کو 20 فروری کے روز طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مونس الہٰی کو سابق وزیراعلیٰ کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور میں مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ مونس الٰہی سے کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن