• news

امارات کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے: اسحاق ڈار 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نورالدین نباتی کو ٹیلی فون کیا اور ترکیہ میںآنے والے مہلک زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اس کے عوام آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں تمام تر امداد کے ساتھ اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ہمراہ کھڑے ہیں۔ جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نورالدین نباتی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا ۔ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مینجنگ ڈائریکٹر سید بصر شعیب سے  ملاقات کی ۔ وزیر خزانہ نے آئی ایچ سی کے سی ای او کو وزیر اعظم کے حالیہ دورے اور اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی مختلف ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر آئی ایچ سی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی ملک میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن