ذہنی مریض کی انا آئین،قانون،عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے:مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین، قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے۔ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے ۔ ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔ اللہ کی شان کہیں یا مکافات عمل!۔ سیاسی مخالفین کی بیماریوں، پلیٹ لیٹس، ہسپتال میں آخری سانس لیتے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج ”بزرگ“ اور ”بیمار“بن گیا ہے۔ گزشتہ روز بیان میں و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایک شخص اپنی ضد، انا اور تکبر میں آئین، قانون، کسی جج اور عدالت کو ماننے کو تیار نہیں۔
مریم اورنگزیب