پاکستان سے آئے شعبہ تعلیم اور ہیلتھ کی مختلف یونیورسٹیوں کے 21رکنی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان سے ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر شعبہ تعلیم اور ہیلتھ کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی اشتراک کو ممکن بنانے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز تنظیم نے برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر مانچسٹر میں استقبالیہ دیا جس میں شعبہ تعلیم اور ہیلتھ میں باہمی تعاون و منصوبہ جات بارے مفصل تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ نے کہا ہمارا پہلے ہی شعبہ تعلیم میں انکے ساتھ باہمی اشتراک مضبوط ہے اسکو مذید تقویت دیں گے۔ پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے چانسلرز نے وعدہ کیا ہے وہ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے اور ڈگری کو تسلیم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اے پی پی ایس کے سابق صدر ڈاکٹر ایاز اصغر نے کہا کہ ہم نے آج پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ اشتراک سے ایجوکیشنل گیٹ وے کے تحت یہاں موجود ہے جو وفد آیا انکے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر علی کاشف نے کہا ہم نے وفد سے باہمی تعاون بارے بات چیت کی برطانیہ میں بسنے والے مادر وطن کی مٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم برطانیہ میں پاکستان کی اچھے انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر وسیم عالمگیر نے کہا کہ آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کی برطانیہ و پاکستان میں نئے ڈاکٹروں اور نرسنگ کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ہم انکے جذبہ حب الوطنی سے بے حد متاثر ہیں۔ ڈائریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نیو ٹیک انجینیئر معظم اعجازِ نے کہا کہ میرے خیال میں آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کی تنظیم نے نئے آنے والے ڈاکٹروں کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم دیا انکی خدمات قابل ستائش ہیں اور اس پلیٹ سے جونئیر ڈاکٹروں کو اپنی منازل طے کرنے میں مدد ملے گی انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے جو بھی وفد برطانیہ کے دورہ پر آتا ہے تو انکے یہاں پر تعلقات گہرے ہیں وہ اس سے مختلف روابط کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ محمد رضا چوہان نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تعلیمی نظام سے آگاہی کے لیے یہاں آئے ہیں تاکہ برطانیہ اور پاکستان کے شعبہ تعلیم میں باہمی اشتراک پر عملدرآمد کو ممکن بنایا جائے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ برطانیہ آنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم شعبہ تعلیم میں باہمی تعاون و اشتراک کو ممکن بنایا جا سکے تاکہ مستقبل میں ہمارے طالبعلم پاکستان میں تعلیم حاصل کریں اور برطانیہ کی یونیورسٹی کے امتحانات میں حصہ لیکر گھر بیٹھے برطانیہ کی ڈگری حاصل کر سکیں۔ آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ ہمارے لیے معاون ثابت ہوگی وائس چانسلر مری یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب بخاری اور ڈاکٹر علی کاشف نے بھی اے پی پی ایس کو آج کا کامیاب پروگرام کرانے پر سراہا۔
پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وفد کا برطانیہ کے ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ اشتراک اور آل پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے کردار سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لیے امید کی روشن کرن ہے