الیکشن کمشن کے مطابق موجودہ حالات میں انتخابات نہیں ہو سکتے:اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے واضح کردیا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کی وجہ سے پہلے ہی بلا وجہ کے ضمنی الیکشنوں پر قوم کا پیسہ اور وقت ضائع ہو چکا ہے جب سے پی ٹی آئی جیسی ایک غیر سنجیدہ جماعت کو سیاست میں لانے کا تجربہ کیا گیا ہے تو تب سے ہی سیاست میں نت نئے تجربات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔