• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمران کا دماغی معائنہ کیلئے فوراً میڈیکل بورڈ تشکیل دیں:ڈاکٹر خیام حفیظ 


لاہور(نیوز رپورٹر) ڈاکٹرز فورم پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ڈاکٹر خیام حفیظ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمران کا دماغی معائنہ کرانے کیلئے فوراً میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔گولی کے ٹکڑوں سے بننے والے زخموں کا 4 ماہ بعد بھی نہ بھرنا سفید جھوٹ ہے۔ توشہ خانے کا چور روز نیا یوٹرن لیکر بھی شرمندہ نہیں ہوتا۔جیل بھرو تحریک کا حلف لینے والا عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہے۔ عدالتیں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ کر کے ملک میں دوہرے معیار انصاف کا خاتمہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن