• news

جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ،دوسری طرف قبل از گرفتاری ضمانت دائر :مخدوم احمد محمود 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے اور دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ عمران خان خود پاگل ہے یا قوم کو پاگل سمجھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میںمخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران ایک طرف اپنے ورکر سے حلف لے رہے ہیں تو دوسری طرف گرفتاری سے ڈرتے ہوئے زمان پارک میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور جب پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا اسی وقت کارکنوں کا ہجوم اکٹھا کر لیتے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد اس حکمت عملی سے عمران خان کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک جانب تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے بعد جلد از جلد انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ کر رہی ہے تو دوسری جانب حالیہ دنوں میں سابق وزرا فواد چوہدری اور شیخ رشید کو مختلف کیسز میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا، ان گرفتاریوں کے بعد ہی اس حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت تیاری کرے جیل بھرو تحریک کی۔ اور ہم پاکستان کی تمام تر جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن