تعلیمی اداروںمیں منشیات کی روک تھام سیکرٹری سمیت دیگر سے تحریری جواب طلب
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس میں تمباکو نوشی،ای سگریٹ،منشیات کی روک تھام کی درخواست پر سیکرٹری تعلیم سمیت دیگران سے تحریری جواب طلب کرلیا،شیزہ قریشی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے،تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی جگہ اب ای سگریٹ استعمال کیا جا رہا ہے، سگریٹ، ویپس،ذائقہ دار نکوٹین،ایچ ٹی پی ایس اور تمباکو نوشی کیلئے جدید آلات کا استعمال کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں، کمر عمر افراد کیخلاف تمباکو نوشی آرڈیننس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے،عدالت کم عمر فراد کو نشہ آور اشیاء کی فروخت پر پابندی لگانے کا حکم دے،عدالت تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو نوشی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دے،عدالت سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرے۔