• news

پولیس نے خطرناک اشتہاری  ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اندرون و بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ مصروف عمل ہے اور اسی حوالے سے جاری کاروائیوں میں سپیشل آپریشن سیل برائے اشتہاری ملزمان کی ٹیم نے خطرناک اشتہاری ملزم کوعمان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار اشتہاری محمد یونس کے خلاف تھانہ صدر کامونکی میں قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم سفاک واردات کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے انٹرپول کے تعاون سے عمان سے گرفتار کر کے پولیس ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن