پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین ریلیف عمران خان کو ملتا:طلال چوہدری
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین ریلیف عمران خان کو ملتا۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے والا تاحیات نا اہل اور بیٹی کو تسلیم نہ کرنے والا صادق اور امین کیسے ہو سکتا۔یہاں خدمت کرنے والوں کو عبرت اور تباہی کرنے والوں کو اتنی عزت دی جا رہی، اگر عدالتوں میں کئی کئی ماہ کی حفاظت ضمانت عمران خان کی ہو سکتی ہے تو عام آدمی کی بھی ہونی چاہیے ،لاڈلہ ہو یا کوئی عام ورکر قانون سب کیلئے ایک ہو نا چاہیے ، امید ہے کہ انتخابات سے پہلے ترازو برابر تول دیا جائے گا ،مشکل فیصلے اپنی حکومت کو قائم رکھنے یا سیاسی فائدے کے لئے نہیں کر رہے بلکہ یہ اقدامات ملک کو ڈیفالٹ اور سری لنکا بننے سے بچانے کیلئے کیے ،عمران خان کا معاہدہ آج ہمارے گلے پڑا ہے ،آئی ایم ایف کی طرف سے منی بجٹ میں 870 ارب کے ٹیکسز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی مگر ہم نے کم کر کے 170ارب پر راضی کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل اقدامات کیے۔