• news

 کامیاب ڈاکٹر کے پیچھے پیرامیڈیکل سٹاف کا ہاتھ ہوتا ہے:ڈاکٹر جمال ناصر 


لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ہر کامیاب ڈاکٹر کے پیچھے پیرامیڈیکل سٹاف کا ہاتھ ہوتا ہے۔ہمارے ہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں، صرف نیت ٹھیک ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر نے نیشنل پیرامیڈیکس ڈے کے حوالہ سے پنجاب آڈیٹوریم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دن پیرامیڈیکس کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے منایا جاتا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پیرامیڈیکس شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بعدازاں پیرامیڈیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکس کے مسائل کے حل کیلئے سب سے آگے ہوں گا۔پیرامیڈیکس سیکٹر کی اپگریڈیشن عالمی معیار کے مطابق کرنے کیلئے جدید سلیس وضع کیا جائے گا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپگریڈ کردیا گیاہے جبکہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی اپگریڈیشن کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ڈاکٹر اختر جمال کا کہنا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انیستھزیا کیلئے ڈاکٹرز کو 2ماہ کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن