پنجاب پولیس کے 32 پروبیشنر ڈی ایس پیز عہدوں پر باقاعدہ کنفرم
لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس کے 32 پروبیشنر ڈی ایس پیز کو عہدوں پر باقاعدہ کنفرم کر دیا گیاہے۔ ہیڈ کوارٹرز برانچ نے جن افسران کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر کنفرم کیا ہے۔ ان میں پرویز اقبال، ذیشان اقبال، مجاہد حسین، اظہر حسین، محمد انور، قدیر بشیر،ناصر عباس، ناصر مشتاق،شفقت علی،حافظ عمران احمد،سعید احمد، حافظ عبدالماجد،توصیف احمد، نصراللہ خان،محمد افضل احمد،سکندر محمود، اللہ یار سیفی،رضوان قادر، ظفر اقبال،عرفان حیدر، قیصر امین،علی عباس، محمد یٰسین،غلام مرتضیٰ، محمد صابر،منصور بلال، نجف گل،ارشد علی علوی، مقبول احمد،محمد اشرف تبسم،عرفان صفدراور محمد جہانگیر شامل ہیں جبکہ 15 ڈی ایس پی کے پروبیشن پیریڈ میں 30 اپریل 2023 تک توسیع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پنجاب نے افسران کی کنفرمیشن اور پروبیشن میں اضافے کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ باقی پروبیشنر ڈی ایس پیز کی اے سی آرز متعلقہ ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو جلد مکمل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ انہوں نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ کانسٹیبل سے لے کر ڈی ایس رینک تک پروموشن کیسز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ پولیس ملازمین کی پروموشن میں تاخیر پر ذمہ داران کو جواب دینا پڑیگا۔