• news

محکمہ صحت دستیاب وسائل میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے: ڈپٹی کمشنر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ صحت دستیاب وسائل میں لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حقیقی معنوں میں مریضوں کے لیے مسیحا بنے اورانہیں درکار طبی سہولیات اپنے ضلع میں فراہم کریں، ضلعی انتظامیہ طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے لیے تمام تراقدامات اٹھائے گی، کام کرنے اور نہ کرنے والوں کیلئے سزا اورجزا کے نظام موئژ بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ رواں سال ڈینگی مچھرکی افزائش کی بروقت روک تھام کے لیے ابھی سے محکمہ اپنی فیلڈ ٹیموں کومتحرک کرے، گھروں، فیکڑیوں، کارخانوں، سرامکس سمیت دیگرمارکیٹوں، دفاتر، کباڑخانوں، ٹائرشاپس کوباقاعدگی سے چیک کریں اورانہیں آگاہی دیں کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہو۔ عوامی آگاہی مہم بھی بروقت شروع کی جائے، سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ وطلبہ کواحتیاطی وحفاظتی تدابیرکی آگاہی دیں ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر صوفیہ بلال، ڈیبایچ او ہیومن ریسورس ڈاکٹر فریحہ اکرم، فوکل پرسن وبائی امراض ڈاکٹر معیز بھی موجود تھے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کا ٹرک روانہ کر دیا گیا ، ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے فنڈز بھی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائے جاچکے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم اے لاہور کو روانہ کئے گئے امدادی سامان میں 200 گرم کمبل اور 400 رضائیاں شامل ہیں۔ ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے جامعہ قاسمیہ مرکز کا دورہ کرتے ہوئے وفاق المدارس کے سالانہ امتحان  کے انعقاد کا جائزہ لیا ۔

ای پیپر-دی نیشن