مہنگائی کا جن بے قابو، متوسط اور غریب گھرانوں کے افراد کا جینا محال
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)مہنگائی کا جن بے قابو، متوسط اور غریب گھرانے کے افراد کا جینا محال ہو گیا حکومت پاکستان کے منی بجٹ نے کمر توڑ دی ،تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بجلی گیس کے اضافہ کے ساتھ روزمرہ اشیائے ضروریہ میں ہوشر با اضافہ سے عوام پریشان ،مرغی کا گوشت 650روپے،بیف 700روپے،مٹن 1700روپے،گھی درجہ اول 680روپے،درجہ دوم گھی 580روپے میں فروخت ہو رہا ہے اس طرح دالیں ،سبزیاںاور پھلوں کے نرخوں میں بھی 20سے 30روپے تک اضافہ ہو چکا، ایک سروے کے مطاقب آئندہ چند روز تک مہنگائی میں مزید اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے عوام کا اس کمر توڑ مہنگائی کے باعث جینا محال ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے اشیائے ضروریہ کے استعمال کی اشیاء بھی کم سے کم ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ۔