• news

پاکستان میںفٹبال کے شفاف انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں : ہارون ملک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا کی جانب سے دیئے  مینڈیٹ کے تحت پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی الیکشن کیلئے پیش رفت جاری، کلبز کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام میں آن لائن جمع کروانے کیلئے حتمی تاریخ 26فروری مقرر کر دی۔پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے صاف اور شفاف انتخابات کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں،کلبز کی سکروٹنی کا عمل اس ضمن میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔،تمام سٹیک ہولڈرز کی الیکشن کی کارروائی میں عملی شرکت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن