دوسری غزالہ انصاری چیلنج کپ لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دوسری غزالہ انصاری چیلنج کپ لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ کا آغاز ‘ تقریب کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر عاصمہ افضل شامی کی زیر نگرانی ہوا۔ ذمہ داری ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسز بیلہ اعظم جبکہ چیف ریفری مسز منزہ شاہین ہیں۔ ڈاکٹر شامی نے کہا کہ چند سال سے پاکستان میں لیڈیز گالف نے اس مقام پر ترقی کی ہے جہاں PGF کے سالانہ گالف کیلنڈر میں سات خصوصی لیڈیز امیچور چیمپئن شپ کو شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال لیڈیز گالف چیمپئن شپ کا سلسلہ منعقد کیا گیا تھا تاکہ ماضی کی لیڈیز گالف آئیکنز کی یاد تازہ کی جا سکے۔، جو پاکستان میں لیڈیز گالف کے حقیقی علمبردار تھے اور ان کی شاندار کامیابیوں نے انہیں ہمارا رول ماڈل بنا دیا ہے۔