• news

آئی سی سی نے بھارت کو چند لمحوں کیلئے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنا کر پوزیشن واپس چھین لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کی نمبر ون پوزیشن صرف چند لمحات بعد ہی چھین لی۔ تکنیکی غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد آسٹریلیا پھر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی۔کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے ٹیسٹ رینکنگ سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ کہ ویب سائٹ پر ٹیکنیکل غلطی کی وجہ سے بھارت کچھ دیر کیلئے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوا۔آئی سی سی اس غلطی پر معذرت خوا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی غلطی پر بھارت نے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ ٹیم ہونے کا جشن منانا شروع کردیا تھا۔غلطی کی درستی کے بعد آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ پہلے نمبر پر آگیا۔

ای پیپر-دی نیشن