ترکیہ : زلزلہ متاثرہ خواتین سے ملاقات‘ ہرممکن مدد کریں گے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور افسوسناک سانحہ پر اظہار رنج و غم کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات زلزلہ سے متاثرہ خواتین سے گلے ملیں اور زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریںگے۔