ایک ارب80 کروڑ کی منی لانڈرنگ اعجازالحق ایف آئی اے طلب
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کی ایک ارب اسی کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر فیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اعجازالحق کے خلاف 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ایف آئی اے نے اعجازالحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں طلب کیا ہے۔ اعجاز الحق کے خلاف الزامات کی تفتیش جوائنٹ انکوائری ٹیم کرے گی۔